پاکستان
11 نومبر ، 2012

محرم سے پہلے فرقہ وارانہ کشیدگی پیدا کی جارہی ہے، آئی جی سندھ

محرم سے پہلے فرقہ وارانہ کشیدگی پیدا کی جارہی ہے، آئی جی سندھ

کراچی …آئی جی سندھ فیاض لغاری نے کہا ہے کہ محرم سے پہلے کراچی میں فرقہ وارانہ کشیدگی پیدا کی جارہی ہے۔ جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی سندھ نے کہا کہ سب جانتے ہیں کہ فرقہ وارانہ فسادات پھیلانے کی کوشش ہورہی ہے، ہم نے رات کو ٹارگٹڈ آپریشن کیے ہیں، اورنگی ٹاؤن سمیت ویسٹ اورسینٹرل ڈسٹرکٹ میں امن وامان کا مسئلہ ہے۔ آئی جی سندھ نے بتایا کہ سہراب گوٹھ میں 2گروپوں میں کشیدگی ہوئی، جس سے یہ واقعہ پیش آیا، رینجرز اور پولیس کے مزید دستے متاثرہ علاقے میں پہنچ گئے ہیں۔ فیاض لغاری نے کہا کہ کراچی کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

مزید خبریں :