پاکستان
11 نومبر ، 2012

گولی لگنے سے زخمی جیونیوز کے رپورٹر ظل حیدر کی حالت خطرے سے باہر

گولی لگنے سے زخمی جیونیوز کے رپورٹر ظل حیدر کی حالت خطرے سے باہر

کراچی …کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں فائرنگ سے جیو نیوز کے رپورٹر ظل حیدر گولی لگنے سے زخمی ہوگئے،تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔تفصیلات کے مطابق ظل حیدر سہراب گوٹھ میں دو گروپوں کے درمیان کشیدہ صورتحال کی کوریج کیلئے موجود تھے کہ ایک گولی ان کے ہاتھ میں آکر لگی، جس سے وہ زخمی ہوگئے۔ ظل حیدر کو فوری ظور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں ابتدائی طبی امداد دی گئی۔

مزید خبریں :