پاکستان
11 نومبر ، 2012

امریکا خطے کے وسائل پر قبضہ کرنا چاہتا ہے، مولانا فضل الرحمان

امریکا خطے کے وسائل پر قبضہ کرنا چاہتا ہے، مولانا فضل الرحمان

اسلام آباد … مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ امریکا اس خطے کی سیاست پر غلبہ حاصل کرنا چاہتا ہے اور خطے کے وسائل پر قبضے کیلئے یہاں موجود ہے۔ اسلام آباد میں عالمی اتحاد امت مسلمہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام ف کے رہنما مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ ملک میں امن وامان کی صورت حال بہتر نہیں، بلوچستان میں کوئی قانون اور ضابطہ موجود نہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکا اس خطے کی سیاست پر غلبہ اور وسائل حاصل کرنے کیلئے موجود ہے، مدارس کو تحفظ فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔

مزید خبریں :