Time 24 مئی ، 2022
پاکستان

اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے ایمرجنسی سہولیات کی موجودگی کی درخواست کردی

اضافی گاڑیاں اورعملے کی موجود گی مخصوص مقامات پر یقینی بنائی جائے، ضلعی انتظامیہ کی متعلقہ اداروں کو درخواست— فوٹو: فائل
اضافی گاڑیاں اورعملے کی موجود گی مخصوص مقامات پر یقینی بنائی جائے، ضلعی انتظامیہ کی متعلقہ اداروں کو درخواست— فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے لانگ مارچ کے موقع پر اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے ایمرجنسی سہولیات کیلئے درخواست دے دی۔

ضلعی انتظامیہ نے کسی بھی ایمرجنسی کیلئے 1122 ایمبولینسز اور فائربریگیڈ کی موجودگی کی درخواست دی ہے۔

درخواست اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے متعلقہ اداروں کو کی گئی۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ اضافی گاڑیاں اورعملے کی موجودگی مخصوص مقامات پر یقینی بنائی جائے۔

خیال رہے کہ وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی لانگ مارچ کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے اور ساتھ ہی وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کو سیل کردیا جبکہ پنجاب سے اسلام آباد جانیوالے راستے بھی بند کردیے ہیں۔

مزید خبریں :