پی ٹی آئی کا لانگ مارچ: کراچی میں پولیس موبائل نذر آتش، کئی اہلکار زخمی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے لانگ مارچ کے سلسلے میں کراچی کی نمائش چورنگی پر بھی کارکن جمع ہوئے جہاں صورتحال کشیدہ ہوگئی ہے۔

کراچی میں نمائش چورنگی پر شام کو کشیدگی اس وقت شروع ہوئی جب مشتعل مظاہرین نے ایک پولیس موبائل کو نذرآتش کردیا جبکہ پتھراؤ سے ایس پی سمیت کئی پولیس اہلکار  زخمی ہوئے۔

پولیس اہلکاروں نے ہوائی فائرنگ کی تاہم مظاہرین کی تعداد مزید بڑھتی گئی۔ شارع قائدین پر خداداد کالونی چورنگی اور نورانی چورنگی پر بھی ہنگامہ آرائی جاری ہے۔

اطلاعات کے مطابق تحریک انصاف کےکارکنان کے پتھراؤ سے غیرملکی خبرایجنسی کے فوٹوگرافر آصف حسن زخمی ہوئے۔

جیو نیوز کےکیمرہ مین ناصر علی بھی   پتھر لگنے سے زخمی ہوگئے۔

مزید خبریں :