Time 26 مئی ، 2022
پاکستان

اسلام آباد: پی ٹی آئی کارکنان کا جنگ جیو بلڈنگ پر پتھراؤ،نیوز روم کا شیشہ ٹوٹ گیا

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کے کارکنان نے جنگ جیو بلڈنگ پر پتھراؤ شروع کردیا۔—فوٹو: جیونیوز
اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کے کارکنان نے جنگ جیو بلڈنگ پر پتھراؤ شروع کردیا۔—فوٹو: جیونیوز

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کے  کارکنان نے جنگ جیو بلڈنگ پر پتھراؤ شروع کردیا۔

ذرائع کے مطابق  پی ٹی آئی کارکنان غلیل سے جنگ جیو بلڈنگ پر پتھراؤ کیا جس کی وجہ سے  نیوز روم کا شیشہ ٹوٹ گیا جبکہ ریڈزون سے متصل جنگ جیو بلڈنگ اور دیگر عمارتوں کے قریب سکیورٹی اہلکار موجود نہیں ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مظاہرین کے پتھراؤ سے میڈیا ورکرز بھی زخمی ہوئے جبکہ  وینز کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

واضح رہے کہ حکومت نے اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کی وجہ سےامن و امان کی صورتحال کے پیش نظر فوج کو طلب کرلیا ہے۔

حکومت کی جانب سے جاری کردی نوٹی فکیشن کے مطابق فوج آئین کے آرٹیکل 245 طلب کی گئی ہے۔

نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ فوج ریڈ زون میں موجود سرکاری عمارتوں کے تحفظ کیلئے طلب کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان ’حقیقی آزادی‘ لانگ مارچ کیلئے صوابی سے قافلے کی صورت میں اسلام آباد پہنچ گئے

مزید خبریں :