احسن اقبال نے پی ٹی آئی سے مذاکرات کی تصدیق کر دی

پی ٹی آئی کی قیادت سے ایک ملاقات ہوئی تھی، وفاقی وزیر کی جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو۔ فوٹو: فائل
پی ٹی آئی کی قیادت سے ایک ملاقات ہوئی تھی، وفاقی وزیر کی جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو۔ فوٹو: فائل

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ مذاکرات کی تصدیق کر دی۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی قیادت سے ایک ملاقات ہوئی تھی، اگر ہمارے سر پر بندوق نہ رکھی جاتی تو شاید جلد الیکشن کا مطالبہ تسلیم کر لیتے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ الیکشن ریفارمز پر مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں احسن اقبال نے کہا کہ جب عمران خان نے دھمکی کی سیاست کی تو ہماری پارٹی اور اتحادیوں میں اس بات پر اتفاق ہوا کہ ہمیں ڈٹے رہنا چاہیے اور اپنی مدت پوری کرنی چاہیے۔

یاد رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے 25 مارچ کو صوابی سے لانگ مارچ شروع کیا تھا تاہم اسلام آباد کے ڈی چوک پہنچنے سے پہلے ہی 26 مارچ کو انہوں نے حکومت کو الیکشن کی تاریخ کے لیے 6 روز کا الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا کہ اگر حکومت نے نئے الیکشن کا اعلان نہ کیا تو دوبارہ اسلام آباد آؤں گا۔

مزید خبریں :