Time 27 مئی ، 2022
پاکستان

ایف بی آر نے ائیرپورٹس پرمسافروں کے ذاتی سامان میں درآمدی اشیا کی چیکنگ سے روک دیا

مسافروں کے ذاتی سامان کو چیک کرنے اورضبط کرنے کو روکا جائے، ایف بی آر کا حکم— فوٹو: فائل
مسافروں کے ذاتی سامان کو چیک کرنے اورضبط کرنے کو روکا جائے، ایف بی آر کا حکم— فوٹو: فائل

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ملکی ائیرپورٹس پرمسافروں کے ذاتی سامان میں درآمدی اشیا کی چیکنگ کا نوٹس لے لیا۔

ایف بی آر نے حکم جاری کیا ہے کہ مسافروں کے ذاتی سامان کو چیک کرنے اورضبط کرنے کو روکا جائے اور ذاتی استعمال کی اشیا کو ضبط نہ کیا جائے۔

ایف بی آر کا کہنا ہے کہ خلاف ورزی کے مرتکب اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

دوسری جانب گزشتہ روز  مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے سوشل میڈيا پر عوامی شکایات سامنے آنے کے بعد وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی اس مسئلے کی طرف توجہ دلائی اور ایکشن لینے کاکہا تھا جس پر انہوں نے فوری ایکشن کا یقین دلایا۔

سوشل میڈیا پر شدید ردعمل میں یہ سوال بھی اٹھایا جا رہا ہے کہ آیا لگژری اشیا پر درآمدی پابندی مسافروں کی ذاتی استعمال کی چیزوں پر بھی عائد ہوتی ہے؟

مزید خبریں :