کتوں اور بلیوں کی خوراک کے علاوہ باقی جانوروں کی خوراک کی درآمد پر پابندی ختم

19 مئی سے پہلے آرڈر کی گئی لگژری اور غیرضروری اشیا درآمد کی جا سکیں گی، نوٹیفکیشن — فوٹو:فائل
 19 مئی سے پہلے آرڈر کی گئی لگژری اور غیرضروری اشیا درآمد کی جا سکیں گی، نوٹیفکیشن — فوٹو:فائل

حکومت نےچند درآمدی اشیا پر پابندی میں نرمی کردی۔

وفاقی حکومت نے 19 مئی کو لگژری اور غیر ضروری اشیا کی درآمد پر پابندی  عائد کرنے کے فیصلے میں نرمی کر تے ہوئے کتوں اور بلیوں کی خوراک کے علاوہ باقی جانوروں کی خوراک کی درآمد اور انرجی سیور کی درآمد پر پابندی ختم کر دی۔

وزرات تجارت نے چند درآمدی اشیا میں نرمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے مطابق کتوں اور بلیوں کی خوراک کے علاوہ باقی جانوروں کی  فیڈ کی درآمد پر  عائد پابندی ختم کر دی گئی ہے۔

اس کے علاوہ انرجی سیور کی درآمد کی بھی اجازت ہو گئی۔

وزرات تجارت نے واضح کیا ہے کہ ایسی تمام اشیا کی درآمد کی اجازت ہو گئی جن کے آرڈر  19 مئی کو درآمدی اشیا پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری ہونے سے پہلے جاری ہو چکے تھے۔

مزید خبریں :