Time 30 مئی ، 2022
کھیل

پاک ویسٹ انڈیز ون ڈے سیریز راولپنڈی سے ملتان منتقل کردی گئی

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین ون ڈے انٹرنیشنل سیریز راولپنڈی سے ملتان منتقل کردی گئی ہے۔ —فوٹو:فائل
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین ون ڈے انٹرنیشنل سیریز راولپنڈی سے ملتان منتقل کردی گئی ہے۔ —فوٹو:فائل

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین ون ڈے انٹرنیشنل سیریز راولپنڈی سے ملتان منتقل کردی گئی ہے۔ 

پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی) کے مطابق پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ون ڈے  سیریز کے میچز 8، 10 اور 12 جون کو ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

پی سی بی کے مطابق دونوں ٹیموں کے مابین سیریز میں شامل تینوں میچز آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ سپر لیگ کا حصہ ہیں، 8، 10 اور12 جون کو کھیلے جانے والے یہ تینوں میچز شام 4 بجے شروع ہوں گے۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ سیریز کے لیے قومی کرکٹ اسکواڈ کا تربیتی کیمپ یکم سے 4 جون تک نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر لاہور میں جاری رہے گا جس کے بعد قومی اسکواڈ پانچ جون کو ملتان روانہ ہوجائے گا۔

دوسری جانب مہمان  ٹیم کا اسکواڈ 6 جون کواسلام آباد پہنچے گا، جہاں سے وہ بذریعہ چارٹرڈ طیارہ ملتان روانہ ہوگا۔

مزید خبریں :