Time 31 مئی ، 2022
پاکستان

الیکشن کمیشن کی نئی حلقہ بندی: قومی اسمبلی میں نشستیں کم ہوکر 336 ہو گئیں

الیکشن کمیشن کے مطابق نئی حلقہ بندیوں کے حساب سے قومی اسمبلی میں جنرل نشستوں کی تعداد 266 ہوگئی ہے— فوٹو: فائل
الیکشن کمیشن کے مطابق نئی حلقہ بندیوں کے حساب سے قومی اسمبلی میں جنرل نشستوں کی تعداد 266 ہوگئی ہے— فوٹو: فائل

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی  صوبائی اسمبلی کی نشستوں کے حوالے سے ابتدائی حلقہ بندیاں جاری کردیں۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں  نشستیں 342 سے کم ہوکر 336 ہو گئی ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق نئی حلقہ بندیوں کے حساب سے قومی اسمبلی میں جنرل نشستوں کی تعداد 266 ہوگئی ہے۔

بلوچستان میں قومی اسمبلی کی جنرل نشستوں کی تعداد 14 سے بڑھ کر 16 ہوگئی ہے، خیبر پختونخوا میں 35 سے بڑھ کر 45 ہوگئی ہے، پنجاب کی 148 سے کم ہوکر 141 ہوگئی ہے، سندھ کی 61 برقرار ہے، وفاقی دارالحکومت کی ایک نشست بڑھ کر 3 ہوگئی ہے جبکہ فاٹا کی 12 نشستیں ختم ہوگئی ہیں۔

بشکریہ الیکشن کمیشن آف پاکستان
بشکریہ الیکشن کمیشن آف پاکستان

مخصوص نشستوں کے حوالے سے الیکشن کمیشن کے نئے اعداد و شمار کے مطابق بلوچستان میں خواتین کی نشستیں تین سے بڑھا کر 4 کردی گئی ہیں۔ خیبر پختونخوا میں 8 سے 10 کردی گئی ہیں، پنجاب میں 35 سے کم کرکے 32 کردی گئی ہیں، سندھ کی 14 برقرار ہیں۔

اس کے علاوہ اقلیتی نشستوں کی تعداد 10 برقرار رکھی گئی ہے۔ یوں نئی حلقہ بندیوں کے حساب سے قومی اسمبلی کی مجموعی نشستیں 342 سے کم ہوکر 336 ہوگئی ہیں۔

صوبائی اسمبلی کی نشستیں

الیکشن کمیشن کی نئی حلقہ بندی: قومی اسمبلی میں  نشستیں کم ہوکر 336 ہو گئیں

نئی حلقہ بندیوں کے مطابق بلوچستان کی صوبائی اسمبلی کی نشستیں 65 ہوں گی جن میں سے  جنرل نشستیں 51 ہوں گی، خیبر پختوانخوا اسمبلی میں مجموعی نشستیں 145 اور جنرل نشستیں115 ہوں گی، پنجاب اسمبلی میں مجموعی نشستیں 371 اور جنرل نشستیں297 ہوں گی جبکہ سندھ اسمبلی میں مجموعی نشستیں 168 اور جنرل نشستیں 130 ہوں گی۔

صوبائی اسمبلی کی نشستیں

نئی حلقہ بندیوں کے مطابق بلوچستان کی صوبائی اسمبلی کی نشستیں 65 ہوں گی جن میں سے جنرل نشستیں 51 ہوں گی، خیبر پختوانخوا اسمبلی میں مجموعی نشستیں 145 اور جنرل نشستیں115 ہوں گی، پنجاب اسمبلی میں مجموعی نشستیں 371 اور جنرل نشستیں297 ہوں گی جبکہ سندھ اسمبلی میں مجموعی نشستیں 168 اور جنرل نشستیں 130 ہوں گی۔

قومی اسمبلی کے حلقوں کی آبادی

خیبر پختونخوا میں قومی اسمبلی کا ایک حلقہ 7 لاکھ 88 ہزار 933 نفوس پرمشتمل ہوگا جبکہ اسلام آباد کا قومی اسمبلی کا حلقہ 6 لاکھ 67 ہزار 789 کی آبادی پر مشتمل ہو گا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب کا قومی اسمبلی کا ایک حلقہ 7 لاکھ 80 ہزار 69 افراد اور سندھ کا قومی اسمبلی کا حلقہ 7 لاکھ 84 ہزار 500 افراد پر مشتمل ہو گا۔

بلوچستان کا قومی اسمبلی کا حلقہ 77 ہزار 946 افراد ، خیبر پختونخوا میں قومی اسمبلی کا ایک حلقہ 3 لاکھ 8 ہزار 713 آبادی پرمشتمل ہو گا۔

صوبائی اسمبلی کے حلقوں کی آبادی

الیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب کی صوبائی اسمبلی کا ایک حلقہ 3 لاکھ 70 ہزار336 افراد پر مشتمل ہو گا، سندھ اسمبلی کا ایک حلقہ 3 لاکھ 68 ہزار 112 افراد پر مشتمل ہو گا، بلوچستان اسمبلی کا ایک حلقہ 2 لاکھ 41 ہزار 864 کی آبادی پر مشتمل ہو گا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق خیبر پختونخوا اسمبلی کا ایک حلقہ 3 لاکھ 8 ہزار 713 افراد پرمشتمل ہو گا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق قومی اسمبلی کاپہلاحلقہ این اے1 چترال ہو گا، خیبر پختونخوا میں این اے1 سے لے کر این اے45 تک حلقےہوں گے۔

اسلام آباد میں قومی اسمبلی کےحلقے این اے46 سےاین اے 48 تک ہوں گے۔ پنجاب کا پہلا حلقہ اٹک این اے 49 ہو گا، پنجاب میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 49 سے این اے 189راجن پور تک ہوں گے۔

سندھ کا پہلاحلقہ این اے 190 جیک آباد جبکہ آخری حلقہ این اے 250 کراچی ہوگا۔ بلوچستان کا پہلا حلقہ این اے 251 اورآخری حلقہ این اے266ہوگا۔

مزید خبریں :