مالی سال کے پہلے 11 ماہ کےٹیکس ریونیو میں 28.4 فیصد اضافہ ریکارڈ

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

فیڈرل بورڈ  آف ریونیو (ایف بی آر) کے مطابق مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں 5 ہزار 349 ارب روپے ٹیکس جمع کیا گیا جو کہ گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں 28.4 فیصد زیادہ ہے۔

ایف بی آر کے مطابق جولائی تا مئی ٹیکس ریونیو میں 28.4 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، گزشتہ مالی سال اسی مدت میں 4 ہزار 146 ارب روپے ٹیکس جمع ہوا تھا، مئی 2022 میں 490 ارب روپے ٹیکس وصول کیا گیا، مئی میں گزشتہ سال اسی مہینےکے مقابلے میں 26.8 فیصد زیادہ ٹیکس اکٹھا ہوا، مئی 2021 میں 387 ارب روپے جمع کیےگئے تھے۔

 ایف بی آر کا کہنا ہےکہ ریفنڈز کے اجراء میں بھی 44.3 فیصد اضافہ دیکھا گیا، مئی 2022 میں 30 ارب 40 کروڑ روپےکے ریفنڈ جاری کیےگئےجب کہ گزشتہ سال اسی ماہ میں 21.1 ارب کے ریفنڈ دیےگئے تھے،  مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں جاری ریفنڈکا حجم 295 ارب 50 کروڑ  روپے رہا، گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 31.8 فیصد زیادہ ریفنڈ دیے گئے، گزشتہ مالی سال جولائی تامئی 224 ارب 20 کروڑ روپے کے ریفنڈ دیے گئے تھے۔

ایف بی آر کے مطابق پیٹرولیم پرسیلزٹیکس، لیوی زیرو کرنے سے صرف مئی میں 45  ارب روپےکے ریونیو کا نقصان ہوا۔

مزید خبریں :