17 فروری ، 2012
لاہور … آزاد جموں و کشمیر کے صدر سردار یعقوب نے کہا ہے کہ خطے میں امن کے قیام اور غربت میں کمی کے لئے مسئلہ کشمیر کا فوری حل تلاش کرنا ہوگا۔ لاہور میں نظریہ پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سردار یعقوب نے کہا کہ جب تک کشمیریوں کی شمولیت کے بغیر کشمیری مسئلہ کشمیر کو کوئی حل قبول نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا آگے بڑھے اور مسئلہ کشمیر کے حل میں اپنا کردار ادا کرے ورنہ خطے میں امن قائم نہیں ہوسکے گا۔ صدر آزاد کشمیر نے موجودہ حکومت کی طرف سے مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے کئے جانے والے ا قدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ اس موقع پر دیگر مقررین نے نظریہ پاکستان کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا اور اس حوالے سے آگاہی مہم چلانے کا مطالبہ کیا ۔