اداکارہ نوشین شاہ کی مریم نواز پر تنقید

سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر نوشین شاہ کا مریم نواز کے لیے دیا گیا بیان وائرل ہورہا ہے/فوٹوفائل
سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر نوشین شاہ کا مریم نواز کے لیے دیا گیا بیان وائرل ہورہا ہے/فوٹوفائل

پاکستانی اداکارہ نوشین شاہ نے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز پر تنقید کی ہے۔

سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر نوشین شاہ کا مریم نواز کے لیے دیا گیا بیان وائرل ہورہا ہے۔

نوشین نے اپنے بیان  میں کہا کہ مریم نواز بننا مزے کی بات ہے، اٹھو ،  اپنے شوہر کو نظر انداز کرو، اپنے والد کے غلاموں کے پروٹوکول میں جاؤ، فضولیات کہو، زور زور سے چیخ کر  بے نظیر بننے کی کوشش کرو اور سوجاؤ۔

اداکارہ کا بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہے اور اس حوالے سے اداکارہ کو مختلف قسم کے رد عمل کا بھی سامنا ہے جس میں جہاں سوشل میڈیا صارفین اداکارہ کے بیان پر ان کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں تو وہیں اداکارہ کے اس بیان پر کئی لوگوں نے ان کی بات سے اتفاق بھی کیا ہے۔

مزید خبریں :