04 جون ، 2022
پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق کا کہنا ہے کہ سیریز کوئی بھی ہو اسے آسان نہیں سمجھا جاسکتا۔
ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز کیلئے پُرجوش ہیں، موسم کے مطابق خود کو ڈھالنے کی کوشش کر رہے ہیں، کھلاڑی موسم کے مطابق خود کو تیار کر رہے ہیں، شاہین آفریدی اور حسن علی نے آرام مانگا تھا، انہیں آرام دیا گیا ہے۔
ہیڈ کوچ نے کہا کہ سب کھلاڑی ایک دوسرے کو سمجھتے ہیں اور سپورٹ کرتے ہیں، ٹیم کے حوالے سے کوشش ہے کہ تینوں فارمیٹس میں پاکستان ٹاپ تھری میں ہو، حسن علی میچ ونر اور گیم چینجر ہے، فارم اوپر نیچے ہوتی رہتی ہے۔
ثقلین مشتاق نے کہا کہ بابراعظم کی انفرادی اور بحیثیت کپتان پرفارمنس کا گراف بہتری کی طرف گامزن ہے، بابراعظم مکمل کپتان ہے اور مزید بہتر ہورہا ہے۔