پاکستان
13 نومبر ، 2012

سپریم کورٹ میں میمو کیس کی سماعت جنوری تک ملتوی

 سپریم کورٹ میں میمو کیس کی سماعت جنوری تک ملتوی

اسلام آباد… سپریم کورٹ نے میمو کیس کی سماعت جنوری تک ملتوی کردی۔ آج سماعت کے دوران عدالت نے حسین حقانی کی وکیل عاصمہ جہانگیر کو ہدایت کی کہ وہ حقانی کو دھمکی سے متعلق سیکریٹری داخلہ کو تحریری طور پر آگاہ کریں۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس افتخار محمد چوہدری نے ریمارکس دئیے کہ ریاست کی ذمے داری ہے کہ آرٹیکل 9کے تحت شہریوں کو تحفظ فراہم کرے۔ عاصمہ جہانگیر نے سماعت کے دوران اس موقف کو دہرایا کہ ان کے موکل کو پاکستان آنے میں سیکورٹی خدشات ہیں۔ اس پر سیکریٹری داخلہ نے کہا کہ ہمیں دھمکی کی نوعیت بتائی جائے تو پھراس کے مطابق سیکیورٹی فراہم کرینگے۔ جس پر عاصمہ جہانگیر نے کہا کہ کیا سیکریٹری داخلہ حسین حقانی کو ایم آئی اور آئی ایس آئی سے سیکورٹی دلائیں گے۔ عاصمہ جہانگیر نے کہا کہ حسینحقانی کو اگر پاکستان میں دھمکیاں نہیں تھیں تو وہ پی ایم ہاؤس میں کیا کر رہے تھے، یہ خود انہیں آئی ایس آئی سے چھپاتے رہے ہیں۔ عاصمہ جہانگیر نے بتایا کہ حسین حقانی نے بیان حلفی دیا تھا کہ جب ضرورت ہوئی تو آ جائینگے، بتایا جائے انہیں بلانے کی کیا ضرورت ہے، حسین حقانی نہ تو مفرورہیں اور نہ ہی ملزم ہیں۔ عدالت نیہدایت کی کہ حقانی کی سیکورٹی کے انتظامات مکمل کرکے سماعت سے2 ہفتے قبل رجسٹرارکوآگاہ کریں۔ بعد زاں سماعت آئندہ سال جنوری تک ملتوی کردی گئی ۔

مزید خبریں :