13 نومبر ، 2012
اسلام آباد…قومی اسمبلی نے 5 سے 16 سال تک کے بچوں کے لئے بلا معاوضہ اور لازمی تعلیم کا بل قومی اسمبلی نے منظور کر لیا ہے۔ یہ بل پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی یاسمین رحمان نے ایوان میں پیش کیا۔بل کے مطابق نجی تعلیمی اداروں میں غریب بچوں کی مفت تعلیم کے لئے 10 فیصد کوٹہ رکھا جائے گا۔ بل میں بچوں کے اسکول نہ بھیجنے پر والدین کو 25 ہزار جرمانہ اور 3 ماہ تک قید کی سزا تجویز کی گئی ہے جبکہ اسکول جانے والے بچوں کو بطور ملازم رکھنے والوں کو 6 ماہ کی قید اور 50 ہزار روپے جرمانہ ہوسکتا ہے۔ بل میں کہا گیا ہے کہ جن علاقوں میں اسکولز نہیں ، وہاں تین سال کے اندر اسکولز کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔