13 نومبر ، 2012
برسبین…آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے درمیان برسبین میں کھیلا گیا پہلا ٹیسٹ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوگیا۔ کھیل کے پانچویں اور آخری روز آسٹریلیا نے 487 رنز چار رکھلاڑی آؤٹ پر اپنی نامکمل اننگز کا آغاز کیا، مائیک ہسی 100 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جس کے بعد کپتان مائیکل کلارک نے 565 رنز پانچ کھلاڑی آؤٹ پر اننگز ڈکلیئر کردی، کلارک نے ناقابل شکست 259 رنز بنائے۔ جنوبی افریقا نے دوسری اننگز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 166 رنزبنائے تھے کہ چائے کے وقفے کے بعد جب کھیل کے 11 اوورز باقی تھے میچ ختم کردیا گیا۔مائیکل کلارک کومیچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ آخری اسکور یہ رہا۔ جنوبی افریقا 450 اور 166 رنز پانچ کھلاڑی آؤٹ، آسٹریلیا 565 رنز پانچ کھلاڑی آؤٹ پر اننگز ڈکلیئر۔دوسرا ٹیسٹ 22 نومبر سے ایڈیلیڈ میں کھیلا جائے گا۔