پاکستان
13 نومبر ، 2012

وزیر داخلہ رحمن ملک کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات

وزیر داخلہ رحمن ملک کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات

اسلام آباد…وزیر داخلہ رحمن ملک نے کہا ہے کہ پاکستان اور ایران خطے میں امن کیلئے مل کر کام کر رہے ہیں ‘ افغانستان سے منشیات کی اسمگلنگ پاکستان اورایران کیلئے بڑا مسئلہ ہے‘ برادر اسلامی ممالک سے اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتے ہیں۔ وہ منگل کویہاں اپنے ایرانی ہم منصب مصطفی محمد نجار سے ملاقات میں بات چیت کر رہے تھے جنہوں نے ان سے وزارت داخلہ میں ملاقات کی۔ اس موقع پر دونوں ممالک نے مستقبل میں قیام امن کیلئے مل کر کام کرنے اور ایران جانے والے زائرین کی سیکورٹی اور ایران سے بلوچستان میں ہونے والی در اندازی کوروکنے کے حوالے سے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں رحمن ملک نے کہا کہ ہم ایران سے اپنے تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتے ہیں۔ ایران ہمارا ہمسایہ برادر اسلامی ملک ہے اور خطے میں اس کے کردار کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ۔انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان مختلف سطح پر تعاون کا سلسلہ جاری ہے، پاکستان اورایران خطے میں امن کیلئے مل کر کام کر رہے ہیں۔ اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے ایرانی وزیر داخلہ نے کہا کہ ایران نے پاکستان سے جانے والے زائرین کی سیکیورٹی کیلئے درخواست کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران سے بلوچستان میں ہونے والی در اندازی کوروکنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

مزید خبریں :