09 جون ، 2022
صدر مملکت نے سپریم کورٹ اور ہائیکورٹس کے ججز کی تنخواہوں اور الاؤنس میں 10 فیصد اضافے کی منظوری دیدی۔
ایوان صدر کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزیراعظم کی تجویز پر سپریم کورٹ اور ہائیکورٹس کے ججز کی تنخواہوں اور الاؤنس میں اضافے کی منظوری دے دی ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ صدر مملکت نے منظوری وزیراعظم کی ایڈوائس پر آئین کے آرٹیکل 205 کے تحت دی۔