پاکستان
17 فروری ، 2012

افغان صدر حامد کرزئی کی نوازشریف سے ملاقات

افغان صدر حامد کرزئی کی نوازشریف سے ملاقات

اسلام آباد … افغان صدر حامد کرزئی نے مسلم لیگ ن کے صدر میاں نواز شریف سے ملاقات کی ہے۔ نواز شریف کا کہنا ہے کہ افغانستان میں امن اور استحکام چاہتے ہیں کیونکہ اس کے بغیر پاکستان میں امن ممکن نہیں۔ اسلام آبادمیں ہونیوالی ملاقات میں پاک افغان تعلقات، دہشت گردی کے خلاف جنگ، دو طرفہ تجارت اور خطے کی صورتحال پر تبادلہٴ خیال کیا گیا۔ ترجمان مسلم لیگ ن کے مطابق نواز شریف کاکہناتھاکہ اہم خطے میں امن و استحکام کے لئے دونوں ممالک کا قریب آنا ضروری ہے۔ افغانستان میں امن کا حصول صرف مفاہمت کے ذریعے ممکن ہے۔ افغان صدر حامد کرزئی نے میاں نواز شریف کو جلد افغانستان کا دورہ کرنے کی دعوت دی۔ اس موقع پر پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی بھی موجود تھے۔ ملاقات کے بعد میاں نواز شریف نے افغان صدر اور ان کے وفد کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا۔

مزید خبریں :