کس گاڑی پر کتنا ٹیکس ہوگا؟ ایف بی آر نے تجاویز پیش کردیں

1301 سی سی سے 1600 سی سی تک گاڑیوں پر 50 ہزار ٹیکس عائد کرنے کی تجویز شامل ہے— فوٹو: فائل
1301 سی سی سے 1600 سی سی تک گاڑیوں پر 50 ہزار ٹیکس عائد کرنے کی تجویز شامل ہے— فوٹو: فائل

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے 1600 سی سی سے اوپر کی گاڑیوں پر ٹیکس دگنا کرنے کی تجویز دے دی۔

ایف بی آر نے 850 سی سی تک گاڑیوں پر 10ہزار روپے ٹیکس عائد کرنے کی تجویز  دی ہے  جبکہ 851 سی سی سے 1000 سی سی تک گاڑیوں پر 20 ہزار روپے، 1001 سی سی سے 1300 سی سی تک گاڑیوں پر 25 ہزار روپے ٹیکس اور 1301 سی سی سے 1600 سی سی تک گاڑیوں پر 50 ہزار ٹیکس عائد کرنے کی تجویز شامل ہے۔

1601 سی سی سے 1800سی سی تک گاڑیوں پر ڈیڑھ لاکھ روپے اور 1801 سی سی سے 2000 سی سی تک گاڑیوں پر دو لاکھ روپے ٹیکس عائد کرنے کی تجویز دی ہے۔

2001 سی سی سے 2500 سی سی تک گاڑیوں پر 3 لاکھ روپے، 2501 سی سی سے 3000 سی سی تک گاڑیوں پر 4 لاکھ روپے اور 3000سی سی سے زائد  گاڑیوں پر 5لاکھ روپے ٹیکس عائد کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

مزید خبریں :