Time 12 جون ، 2022
پاکستان

کراچی میں خوفناک آتشزدگی، کیس پراپرٹی کی 500 سے زائد موٹر سائیکلیں جل کر راکھ

کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں لگنے والی خوفناک آتشزدگی کے باعث کیس پراپرٹیز کی 500 سے زائد موٹر سائیکلیں، بس، رکشے اور کئی گاڑیاں جل کر خاکستر ہو گئیں۔

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق گلشن اقبال عزیز بھٹی پارک کے قریب جھاڑیوں میں لگی آگ دیکھتے ہی دیکھتے پھیل گئی اور اس نے نظارت میں موجود گاڑیوں کو بھی لپیٹ میں لے لیا۔

نظارت وہ جگہ ہوتی ہے جہاں کیس پراپرٹیز میں پھنسا سامان مثلاً موٹر سائیکل، بس، ٹرک، گاڑیاں اور رکشے اور دیگر سامان لا کر رکھا جاتا ہے اور بوقت ضرورت اسے عدالت میں پیش کیا جاتا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ آگ پر قابو پا لیا گیا ہے اور کولنگ کا عمل جاری ہے، پہلی کوشش تھی کہ آگ سے قریب موجود فلیٹوں کو محفوظ رکھا جائے جس میں کامیاب رہے۔ 

حکام کا بتانا ہے کہ نظارت میں آتشزدگی کے باعث 500 سے زائد موٹر سائیکلیں، ایک بس، دو رکشے اور دو درجن سے زائد گاڑیاں مکمل طور پر جل کر خاکستر ہو گئی ہیں۔

مزید خبریں :