اہلخانہ نے حامی بھرلی، مشرف کی ائیر ایمبولینس سے جلد پاکستان منتقلی کا امکان

پرویز مشرف شدید علیل ہیں اور دبئی میں زیرعلاج ہیں: ذرائع— فوٹو: فائل
پرویز مشرف شدید علیل ہیں اور دبئی میں زیرعلاج ہیں: ذرائع— فوٹو: فائل

سابق صدر و جنرل (ر) پرویز مشرف کو بذریعہ ائیرایمبولینس جلد پاکستان منتقل کرنے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق پرویز مشرف کے اہلخانہ نے وطن واپسی کی حامی بھرلی جس کے بعد انہیں بذریعہ ائیر ایمبولینس جلد پاکستان منتقل کیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پرویز مشرف شدید علیل ہیں اور دبئی میں زیرعلاج ہیں، ان کا 4 سال سے دبئی کے مقامی اسپتال میں علاج چل رہا ہے۔

خیال رہے کہ پرویز مشرف 2016 میں عدالتی حکم پر ایگزٹ کنٹرول لسٹ ( ای سی ایل ) سے نام نکالے جانے کے بعد وہ ملک سے باہر چلے گئے تھے اور اس وقت سے دبئی میں مقیم ہیں۔

17 دسمبر 2019 کو خصوصی عدالت نے جنرل (ر) پرویز مشرف کو سنگین غداری کیس میں سزائے موت کا حکم دیا تھا۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا تھا کہ پرویز مشرف نے 3 نومبر 2007 کو آئین پامال کیا اور ان پر آئین کے آرٹیکل 6 کو توڑنے کا جرم ثابت ہوتا ہے۔

مزید خبریں :