پاکستان

پی آئی اے عملے نے ڈالر سے بھرا پاؤچ مسافر کو لوٹا دیا

ٹورنٹو جانےوالی پرواز میں مسافر اپنا ڈالرز سے بھرا پاؤچ چیک ان کاؤنٹر پر بھول گیا تھا— فوٹو: فائل
ٹورنٹو جانےوالی پرواز میں مسافر اپنا ڈالرز سے بھرا پاؤچ چیک ان کاؤنٹر پر بھول گیا تھا— فوٹو: فائل

پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے) کے عملے نے کینیڈا جانے والے مسافر کو کینیڈین ڈالر سے بھرا پاؤچ لوٹا دیا۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق ٹورنٹو جانےوالی پرواز میں مسافر اپنا ڈالرز سے بھرا پاؤچ چیک ان کاؤنٹر  پر بھول گیا تھا۔  پاؤچ میں 3 ہزار 35 کینیڈین ڈالر اور کچھ دستاویزات موجود تھے۔

ترجمان کے مطابق پرواز کی روانگی کے بعد پی آئی اے کے عملے کو مسافر کا پاؤچ ملا۔ اس سلسلےمیں فلائٹ کی ٹورنٹو  آمد پر مسافر سے رابطہ کیا گیا اور اسے اطلاع دی گئی۔

پی آئی اے ائیرپورٹ اسٹیشن منیجر نے پاؤچ مسافر کے رشتہ دار کے حوالے کردیا ہے۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کے عملے کی فوری کارروائی کو مسافر نے کافی سراہا ہے۔

مزید خبریں :