خیبر پختونخوا کے اساتذہ نے عمران خان کے گھر کے داخلی دروازے پر دھرنا دے دیا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

خیبرپختونخوا (کے پی) کے ایڈہاک اساتذہ نے مطالبات کی منظوری کیلئے اسلام آباد میں علاقے بنی گالا میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے گھر کے داخلی دروازے پر دھرنا دے دیا۔

احتجاج میں کے پی کے دور دراز علاقوں سے آئے سیکڑوں اساتذہ شریک ہیں، مظاہرین نے صوبے کے 58 ہزار اساتذہ کو تاریخ تقرری سے مستقل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

پی ٹی آئی رہنماؤں اور ینگ ٹیچرزایسوسی ایشن کے عہدیداروں کے درمیان مذاکرات ناکام ہونے کے بعد مظاہرین نے دھرنا دیا۔

ینگ ٹیچرز ایسوسی ایشن کے رہنما عطا الرحمان کا کہنا تھاکہ پی ٹی آئی رہنماؤں سے ڈھائی گھنٹے مذاکرات ہوئے جو کامیاب نہیں ہوئے، مراد سعید نے وزیراعلی خیبرپختونخوا سے بات کرنے کا وعدہ کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے واضح کیا ہےکہ مطالبات کی منظوری تک دھرنا ختم نہیں ہوگا اور ہم پر امن انداز میں عمران خان کے دروازے پر دھرنا دیں گے۔

دوسری جانب ایڈہاک ٹیچرز کا کہنا ہے کہ تاریخ تقرری سے سینیارٹی اور سالانہ انکریمنٹ دیا جائے، چار سال سے خیبرپختونخوا میں کنٹریکٹ پر ملازمت کر رہے ہیں، پشاور میں بھی احتجاج کیا لیکن شنوائی نہیں ہوئی،  بنی گالا میں احتجاج کے سوا کوئی راستہ نہیں، عمران خان مطالبات  تسلیم کرائیں۔

مزید خبریں :