20 جون ، 2022
کرکٹر حسن علی نے آف سیزن میں بیرون ملک جانے کے بجائے پاکستان میں شمالی علاقہ جات کے حسین نظاروں سے لطف اندوز ہونے کو ترجیح دی۔
ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوم سیریز کے بعد قومی کرکٹرز اب فری ہیں اور ان کی اگلی اسائنمنٹ دورہ سری لنکا ہے،ایسے میں کچھ کرکٹرز انگلینڈ میں کرکٹ کھیل رہے ہیں تو کچھ سیر و تفریح کر رہے ہیں۔
فاسٹ بولر حسن علی ملک کے حسین مقامات دیکھنے کے دلدادہ ہیں اس لیے ان دنوں بھی انہوں نے بیرون ملک کسی خوشگوار مقام پر جانے کی بجائے شمالی علاقہ جات کے حسین نظارے دیکھنے کا فیصلہ کیا۔
حسن علی اپنی اہلیہ اور بیٹی کے ساتھ ان دنوں سیرو تفریح پر ہیں، کرکٹر اور ان کی اہلیہ اپنے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر حسین نظاروں کی اسٹوریز ڈال رہے ہیں ۔