20 جون ، 2022
بہاولنگر : صحرائے چولستان میں قلعہ میر گڑھ کے قریب 35 سے زائد مویشی پر اسرار طور پر ہلاک ہوگئے۔
محکمہ لائیواسٹاک نے اندیشہ ظاہر کیا ہے کہ تمام مویشی زہر خوارنی کا شکار ہوئے ہیں، مویشیوں کی ہلاکتوں کی اصل وجہ بتانا قبل از وقت ہے۔
محکمہ لائیو اسٹاک کا کہنا ہے کہ میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد مویشیوں کی موت کی وجہ معلوم ہوسکےگی۔