21 جون ، 2022
وفاقی وزیر ریلوے و ہوا بازی سعد رفیق نے سیاسی بنیادوں پر تقرر و تبادلوں کی مخالفت کردی۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔
ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس میں وفاقی وزیر سعد رفیق نے سیاسی بنیادوں پر تقرر وتبادلوں کی مخالفت کرتے ہوئےکہا کہ ہم کچھ عرصےکے لیے آئے ہیں ہمیں کام کرنا چاہیے۔
وفاقی وزیر ریلوے و ہوا بازی سعد رفیق کا کہنا تھا کہ ہمیں سیاسی بنیادوں پر لوگوں کو خوش کرنےکی ضرورت نہیں ہے۔