15 نومبر ، 2012
بیجنگ…ژی جین پنگ کو چین کی کمیونسٹ پارٹی کا نیا لیڈر منتخب کرلیا گیا ،ژی جین پنگ کو ہو جن تاو کی جگہ کمیونسٹ پارٹی کا جنرل سیکریٹری بنا یا گیا ہیجبکہ لی کی کیانگ کو چین کے نئے وزیر اعظم کیلئے نامزد کیا گیا ہے۔لی کی کیانگ مارچ میں وزیراعظم کا عہدہ سنبھالیں گے۔ ژی جین پنگ چینی مسلح افواج کے نئے کمانڈر اورچین کے نئے صدر بھی ہونگے۔ژی جین پنگ چائنیز ملٹری کمیشن کے چیئرمین بھی ہوں گے۔ نومنتخب صدر کمیونسٹ پارٹی ژی جین پنگ کا کہنا ہے کہ پرانے چین کو نئے چین میں تبدیل کرینگے، چین کی اصل طاقت عوام میں ہے، عوام کے اتحاد سے ہر مشکل کا سامنا کرسکتے ہیں، پرسکون زندگی چین کے عوام کا حق ہے۔ انہوں نے کہا کہ کمیونسٹ پارٹی کو کئی چیلنجز کا سامنا ہے۔