22 جون ، 2022
لاہور کے علاقے مصری شاہ میں 9 ڈاکوؤں نے اہلِ خانہ کو یرغمال بنا کر گھر لوٹ لیا۔
پولیس کے مطابق مصری شاہ میں 9 ڈاکو لوہے کے تاجر عبد الرزاق کے گھر میں گھسے اور خواتین اور بچوں کو یرغمال بنا کر 14 لاکھ روپے مالیتی زیورات کے علاوہ موبائل فونز ، اسلحہ اور قیمتی گاڑی لے اُڑے۔
اس کے علاوہ ڈکیتی کی ایک اور واردات ڈیفنس کےعلاقےمیں ہوئی جہاں چور ڈاکٹر جمیل کے گھر سے 174 تولے طلائی زیورات اور 38 لاکھ روپے نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے۔
اطلاعات کے مطابق ڈاکٹر اور ان کی فیملی کسی شادی میں شرکت کیلئے گھر سے باہر تھے، پولیس نے دونوں واقعات کے مقدمات درج کرکے ملزموں کی تلاش شروع کر دی ہے۔