23 جون ، 2022
ن لیگ کے سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے مذاکرات ڈھائی ماہ میں شروع نہیں ہوئے، مذاکرات گزشتہ دور حکومت میں شروع ہوئے۔
عرفان صدیقی نے کہا کہ ہمیں معلوم نہیں تھا مذاکرات کیسے شروع ہوئے،کس کے درمیان ہورہے ہیں، کیا مذاکرات داخلی طور پر ہورہے ہیں یا باہر ممالک میں؟ ہمیں کوئی معلومات نہیں تھیں، اب جاکر معاملات کھلے ہیں۔
عرفان صدیقی نے مزید کہا کہ ٹی ٹی پی سے مذاکرات نواز شریف دور میں بھی ہوئے، جن کا میں حصہ رہا، ان مذاکرات کا اعلان نواز شریف نے قومی اسمبلی میں کیا تھا، مذاکرات کے ارکان واضح تھے ہر روز بریفنگ ہوتی تھی، اس وقت مذاکرات کی تفصیلات بتانے نواز شریف عمران خان کے گھر گئے تھے، ہم ٹی ٹی پی سے مذاکرات خفیہ رکھنےکے حق میں نہیں، نہ یہ ہماری پالیسی ہے۔