Time 24 جون ، 2022
پاکستان

عثمان بزدار سکیورٹی کیلئے خراب گاڑیاں دینے پر عدالت پہنچ گئے

عثمان بزدار نے اپنی درخواست میں حکومت کو سکیورٹی اور ملازمین فراہم کرنے کا حکم دینے کی استدعا کی ہے/ فائل فوٹو
عثمان بزدار نے اپنی درخواست میں حکومت کو سکیورٹی اور ملازمین فراہم کرنے کا حکم دینے کی استدعا کی ہے/ فائل فوٹو

لاہور: سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے سکیورٹی کے لیے خراب گاڑیاں دیے جانے پر دوبارہ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔

عثمان بزدار کی جانب سے دائر درخواست میں پنجاب حکومت اور دیگرکوفریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہےکہ پنجاب حکومت نے سکیورٹی کےلیے کھٹارہ گاڑیاں فراہم کی ہیں،  حکومت قانون کےمطابق سکیورٹی اورملازمین فراہم نہیں کررہی ہے۔

عثمان بزدار  نے اپنی درخواست میں حکومت کو سکیورٹی اور ملازمین فراہم کرنے کا حکم دینے کی استدعا  کی ہے۔

مزید خبریں :