25 جون ، 2022
ممبئی حملوں کی تحقیقات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے جس میں اہم ملزم کی گرفتاری ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے مفرور ملزم ساجد میر کو گرفتار کرلیا اور ملزم ساجد میر 2008 میں ممبئی حملوں کے بعد سے لاپتا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ ساجد میر امریکی ایف بی آئی کے مطلوب ترین افراد کی فہرست میں شامل تھا۔
ساجد میر کے سرپر ایف بی آئی نے 5 ملین ڈالر کا انعام مقرر کررکھا تھا تاہم حکومت نے ملزم ساجد میر کی باضابطہ گرفتاری کی تصدیق نہیں کی ہے۔