15 نومبر ، 2012
اسلام آباد…پیپلزپارٹی کے رہنما وفاقی وزیر چوہدری احمد مختار نے کہاہے کہ حکومت امن وامان کیلئے کوششیں کررہی ہے جس کے لیے طالبان کو بھی توڑا گیا ہے، جس کے اچھے نتائج نکلیں گے اور مذاکرات ضرور کامیاب ہونگے اپنے حلقے سے الیکشن جیتوں گا ۔جمعرات کے روز پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیر چوہدری احمد مختار نے کہاکہ کراچی ریاست نہیں ایک شہرہے جس کے حالات خراب ہیں، حکومت تمام سیاسی پارٹیو ں سے مشاورت کررہی ہے جس کے مثبت نتائج نکلیں گے، طالبان کو بھی ہم نے توڑا ہے لیکن حکومت عوامی مفاد مدنظررکھتے ہوئے اپنے فیصلے کریگی، امید ہے کہ حکمت کی کوششوں کے اچھے نتائج نکلیں گے۔ تمام ملکی حالات پر حکومت کی نظرہے حکومت عوام کے مفاد میں ہے اور اس کے اچھے نتائج برآمد ہونگے۔