پاکستان
15 نومبر ، 2012

ن لیگ عوام کے مسائل حل کرنے کا عزم رکھتی ہے، نواز شریف

ن لیگ عوام کے مسائل حل کرنے کا عزم رکھتی ہے، نواز شریف

لاہور…پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدرمیاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) آئندہ عام انتخابات میں اچھے اورمضبوط امیدواروں کے ساتھ میدان میں اترے گی ،عوام نے منتخب کیا تو عوامی مسائل کو ان کی دہلیز پر حل کریں گے۔ وہ اپنی رہائش گاہ رائے ونڈ جاتی امراء میں کوٹ ادو اور مظفر گڑھ سے سابق رکن قومی اسمبلی اورسینیٹر میاں غلام عباس قریشی، سابق سینیٹر میجر (ر) امجد عباس اورمیاں ارشد عباس قریشی سے گفتگو کررہے تھے۔ اس موقع پر ملکی سیاسی وانتخابی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، مسلم لیگ (ن) کے صدرمیاں نواز شریف نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) عوام کے مسائل کو حل کرنے کا ٹھوس پروگرام اور عزم رکھتی ہے عوامی مسائل کے حل کے لئے دن رات محنت کررہے ہیں، انہوں نے کہا کہ ملک وقوم کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے عام انتخابات سے قبل ہی ایجنڈا تیار کرلیا گیا ہے، اسی ایجنڈے کے تحت مسلم لیگ (ن) کا منشور بھی انقلابی ہوگا، انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کو اندھیروں سے پاک کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔ دریں اثناء میاں محمد نوازشریف نے چین کی عوامی کمیونسٹ پارٹی کی نئی منتخب قیادت کو مبارکباد پیش کی ہے۔

مزید خبریں :