کراچی میں کورونا کی شرح 21 فیصد سے تجاوز کرگئی

سندھ بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 7.64 فیصد رہی/ فائل فوٹو
سندھ بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 7.64 فیصد رہی/ فائل فوٹو

سندھ میں کورونا کے مثبت کیسز  کی شرح میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور صوبے بھر میں سب سے زیادہ شرح کراچی  میں ریکارڈ کی گئی۔

ترجمان محکمہ  صحت کے مطابق سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 7.64 فیصد رہی جب کہ کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 949  ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 206 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی اور شرح 21.71 فیصد رہی۔

محکمہ صحت کے مطابق حیدرآباد میں کورونا کے 47 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 4 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی اور اس طرح شہر میں شرح 8.5 فیصد رہی۔

دوسری جانب اسلام آباد میں کورونا کی شرح 3.45، پشاور 3، لاہور 2.82، راولپنڈی 1.64، گجرات 1.82 اور مردان میں 8.77 فیصد رہی۔

مزید خبریں :