وزیراعظم کا اسلام آباد میں 10 سال سے زیر تعمیر جیل اگلے مالی سال مکمل کرنے کا حکم

وزیراعظم نے جیل منصوبہ کمیٹی سے ایک ہفتے میں رپورٹ طلب کرلی اور آباد ماڈل جیل کمپلیکس منصوبہ ہنگامی بنیادوں پرمکمل کرنے کی ہدایت کی— فوٹو: فائل
وزیراعظم نے جیل منصوبہ کمیٹی سے ایک ہفتے میں رپورٹ طلب کرلی اور آباد ماڈل جیل کمپلیکس منصوبہ ہنگامی بنیادوں پرمکمل کرنے کی ہدایت کی— فوٹو: فائل

وزیر اعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں 10 سال سے زیر تعمیر جیل اگلے مالی سال کے دوران مکمل کرنے کا حکم دے دیا۔

وزیراعظم نے جیل منصوبہ کمیٹی سے ایک ہفتے میں رپورٹ طلب کرلی اور  اسلام آباد ماڈل جیل کمپلیکس منصوبہ ہنگامی بنیادوں پرمکمل کرنے کی ہدایت کی۔

خیال رہے کہ اسلام آباد جیل کمپلیکس کو دنیا کی جدید جیلوں کی طرز پر تعمیر کیا جا رہا ہے۔ عمارت کی تعمیرنہ ہونے سے اسلام آباد کے قیدیوں کو 6 دہائیوں سے اڈیالہ جیل میں رکھا جارہا ہے۔

مزید خبریں :