پاکستان
18 فروری ، 2012

نائن الیون حملے، گرفتار پاکستانی شہری کوسز اموت نہیں ہوسکتی، وکیل

نائن الیون حملے، گرفتار پاکستانی شہری کوسز اموت نہیں ہوسکتی، وکیل

نیویارک…نائن الیون حملوں کے الزام میں گرفتارایک پاکستانی شہری کے وکیل کا کہنا ہے کہ علی عبدالعزیز علی کا سازش میں مختصر کردار تھا، اس لئے امریکی قوانین کے مطابق اُسے سزائے موت نہیں دی جاسکتی۔غیر ملکی ایجنسی کے مطابق نائن الیوان حملوں کے مبینہ ماسٹر مائنڈ خالد شیخ محمد کے بھتیجے علی عبدالعزیز علی کے وکیلJames Connell کا کہنا ہے کہ نائن الیون حملے کی منصوبے میں مختصر کردار ہونے پر ان کے موکل کو سزائے موت نہیں دی جاسکتی ، کیونکہ امریکا میں سزائے موت کے لئے انتہائی سخت قوانین ہیں۔عبدالعزیز پر الزام ہے کہ اس نے نائن الیون حملوں کی منصوبہ سازی میں مدد فراہم کی تھی۔امر البلوچی کے نام سے جانے جانے والے عبد العزیز کواپریل 2003 کو کراچی سے گرفتار کر کے امریکی حکام کے حوالے کیا گیا تھا۔عبدالعزیز کے ملٹری ٹرائل کی تاریخ ابھی طے نہیں کی گئی ہے۔

مزید خبریں :