پاکستان
Time 02 جولائی ، 2022

کے الیکٹرک نے مستثنیٰ علاقوں میں رات کو بھی لوڈشیڈنگ کا اعلان کردیا

کے الیکٹرک نے رات گئے صارفین کو ایس ایم ایس بھیج گئے جس کے بعد لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بڑھ گیا/ فائل فوٹوو
کے الیکٹرک نے رات گئے صارفین کو ایس ایم ایس بھیج گئے جس کے بعد لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بڑھ گیا/ فائل فوٹوو

کراچی میں لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ علاقوں میں دن کے بعد اب رات میں بھی لوڈ شیڈنگ کا اعلان کردیا گیا ہے۔

کے الیکٹرک نے بجلی چوری و لائن لاسز والے علاقوں اور باقاعدگی سے بل بھرنے والے مستثنیٰ علاقوں کو پہلے بھی ایک ہی صف میں کھڑا کر رکھا تھا اور شہر کا کوئی علاقہ ایسا نہ تھا جہاں 4 سے 14گھنٹے تک بجلی نہ جارہی ہو، شدید گرمی اور حبس کے مارے شہریوں نے جگہ جگہ احتجاج بھی کیا مگر کے الیکٹرک کے تازہ اعلان نے ثابت کیا کہ ادارے کو کوئی فرق نہیں پڑتا۔

کے الیکٹرک کی طرف سے صارفین کو کیے گئے ایس ایم ایس کے مطابق رات کے وقت مستثنیٰ علاقوں میں کہیں 2 گھنٹے تو کہیں 3گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جائے گی۔ 

صارفین کیلئے ادارے کا تازہ پیغام یہ ہے کہ پیداوار میں کمی کے باعث اب رات میں بھی دو مرتبہ باقاعدگی سے لوڈ شیڈنگ کی جائے گی، صارفین کو موصول ہونے والے ایس ایم ایس کے مطابق رات کے وقت مستثنیٰ علاقوں میں کہیں 2 گھنٹے تو کہیں 3 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جائے گی۔

اس پیغام کے بعد ڈیفنس، کلفٹن، پی ای سی ایچ ایس اور گلشن اقبال سمیت لوڈ شیڈنگ سے ’نام کے مستثنیٰ‘ علاقوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ 

صارفین کا کہنا ہے کہ مستثنیٰ علاقوں میں پہلے ہی 4 گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ ہورہی تھی، نئے اعلان کے بعد بجلی جانے کا دورانیہ 6 گھنٹے تک پہنچ جائے گا۔

مزید خبریں :