پاکستان
18 فروری ، 2012

پاکستان افغانستان میں نتائج پر اثرانداز ہوسکتا ہے ،امریکی سینیٹ کمیٹی

پاکستان افغانستان میں نتائج پر اثرانداز ہوسکتا ہے ،امریکی سینیٹ کمیٹی

واشنگٹن…امریکی سینیٹ کی کمیٹی برائے آرمڈ سروسز کے چیئرمین سینیٹر carl Levin کا کہنا ہے کہ شدت پسند گروپوں سے روابط اور مفاہمتی عمل میں کردارسے پاکستان کے پاس یہ صلاحیت ہے کہ وہ افغانستان میں نتائج پر اثرانداز ہو سکتا ہے،امریکی سینیٹ کمیٹی اجلاس میں اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ افغانستان میں امریکا پاکستان کی مدد کے بغیر کامیابی حاصل نہیں کرسکتا،اجلاس میں سینیٹر کارل لیون نے کہا کہ جب تک سرحد پار سے حملے ہوتے رہیگے افغانستان میں سیکیورٹی صورتحال مخدوش رہے گی،ان کا کہنا تھا کہ پاک امریکا تعلقات انتہائی نچلی سطح پر لانے میں پاکستان کی حقانی نیٹ ورک کی حمایت ایک اہم وجہ ہے،انہوں نے کہا کہ خفیہ اداروں کے اس تجزیے کو سمجھنے کی ضرورت ہے جس کے مطابق پاکستان افغانستان میں نتائج پر اثرانداز ہونے کی صلاحیت رکھتا ہے،اجلاس میں سینیٹر جان مک کین نے الزام عائد کیا کہ افغانستان میں دہشت گرد گروپوں کو پاکستانی انٹیلی جنس کی حمایت حاصل ہے،

مزید خبریں :