پاکستان
18 فروری ، 2012

افغان صدر حامد کرزئی کی پاکستان کے سیاسی راہنماوٴں سے ملاقاتیں

افغان صدر حامد کرزئی کی پاکستان کے سیاسی راہنماوٴں سے ملاقاتیں

اسلام آباد …اسلام آباد کے دورے پر آئے ہوئے افغان صدر حامد کرزئی سے پاکستان کے سیاسی قائدین کی ملاقاتیں ہوئی ہیں ، ان میں افغان صدر نے خطے میں قیام امن سے متعلق پاکستانی کوششوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے یہ عزم بھی ظاہر کیا کہ امن عمل پر کوئی ڈکٹیشن قبول کی نہیں جائے گی۔افغان صدر سے مسلم لیگ قاف، اے این پی ، جے یو آئی سین، پختونخواہ ملی عوامی پارٹی اور شیرپاوٴ گروپ کے قائدین نے ملاقاتیں کیں، الگ الگ ملاقات کرنے والوں میں آفتاب خان شیرپاوٴ، چودھری شجاعت حسین ، مشاہد حسین سید، محمود خان اچکزئی ، حاجی عدیل، افراسیاب خٹک،زاہد خان شامل تھے۔ملاقات کے بعد آفتاب شیرپاوٴ نے بتایاکہ حامدکرزئی نے پاکستانی سیاست دانوں کو دورہ کابل کی دعوت دیتے ہوئے مشترکا جرگوں کی تجویز کا اعادہ بھی کیا ہے، چودھری شجاعت نے ملاقات کے بعد بتایاکہ افغان صدر کا کہنا تھا کہ امن عمل کی کامیابی میں کوئی ڈکٹیشن نہیں لی جائے گی، مشاہد حسین نے کہاکہ صدر کرزئی نے پاک افغان اور چین کے تھنک ٹینکس کی رواں برس چین میں منعقد کرانے کی حمایت کی ہے، افغان صدر سے یہ بھی اتفاق ہوا کہ خطے کی تقدیر کا فیصلہ پاکستان، ایران اور افغانستان میں ہی ہوگا۔

مزید خبریں :