05 جولائی ، 2022
کراچی کے علاقے گلشن اقبال نیپا چورنگی کے قریب محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم قوم پرست جماعت کے مطلوب دہشت گرد کو گرفتار کرلیا۔
ذرائع کے مطابق دہشت گرد گلبائی میں دو چینی انجینئر زکے قتل میں ملوث ہے جبکہ اس کا کراچی یونیورسٹی کی خودکش بمبار خاتون کے شوہر سے بھی رابطہ تھا اور اسے خودکش دھماکے سے قبل بلوایا گیا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گرد افغانستان سے دھماکا خیز مواد بنانے کا تربیت یافتہ ہے جبکہ بلوچستان میں بھی متعدد تخریب کاری کی وارداتوں میں ملوث ہے۔