Time 05 جولائی ، 2022
پاکستان

'مفت بجلی کااقدام عدالتوں میں لےجانےکے بجائےکے پی میں مفت بجلی دیں'

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب کے 100 یونٹ فری بجلی کے اعلان پر سپریم کورٹ سے رجوع کرنے پر تنقیدکی ہے۔

ٹوئٹر پر ایک بیان میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ پنجاب میں غریب کو مفت بجلی کا احسن اقدام کیا گیا ہے، مفت بجلی کااقدام عدالتوں میں لےجانےکے بجائے خیبر پختونخوا (کے پی) میں ناداروں کو مفت بجلی دیں۔

مریم نواز کا کہنا ہےکہ خیبر پختونخواکے ناداروں کوبجلی مفت فراہم کریں، خیبرپختونخوا حکومت کو فتنہ خان کوپالنے اور اس کاخرچ اٹھانےکے لیے رکھاہواہے؟ محنت کریں، حسد نہ کریں۔

خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری نے پنجاب حکومت کی جانب سے 100 یونٹ مفت بجلی کے اعلان پر سپریم کورٹ کو خط لکھا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے سینیئر مرکزی نائب صدر فواد چوہدری کی جانب سے سپریم کورٹ کو لکھےگئے خط میں کہا گیا ہےکہ پنجاب کو بحران سے نکالنے کے لیے وزیراعلیٰ کا فارمولا سیاسی فوائدکے لیے ہے، یہ فیصلہ عدالتی احکامات کی خلاف ورزی ہے،  عدالت نے انہیں حکم دیا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب 22 جولائی تک صرف ضابطے کے اختیارات استعمال کریں گے۔


مزید خبریں :