Time 06 جولائی ، 2022
پاکستان

سپریم کورٹ میں فیصل واوڈا کی تاحیات نااہلی کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں دو رکنی بینچ 19 جولائی کو سماعت کرے گا— فوٹو: فائل
چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں دو رکنی بینچ 19 جولائی کو سماعت کرے گا— فوٹو: فائل

اسلام آباد: سپریم کورٹ میں تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا کی تاحیات نااہلی کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر کردی گئی۔

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں دو رکنی بینچ 19 جولائی کو سماعت کرے گا۔

جسٹس منصور علی شاہ بھی بینچ کا حصہ ہوں گے۔ سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر دیا ہے۔

فیصل واوڈا نے الیکشن کمیشن کا تاحیات نااہلی کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔

واضح رہےکہ الیکشن کمیشن نے دوہری شہریت کیس میں سابق وزیر فیصل واوڈا کو نااہل قرار دیا تھا اور ان کا بطور سینیٹر نوٹیفکیشن واپس لینے کا حکم دیا تھا۔

الیکشن کمیشن نے اپنے فیصلے میں کہا تھا کہ فیصل واوڈا 2 ماہ میں تمام مالی مفادات اورمراعات واپس کریں، انہوں نے جرم چھپانے کے لیے قومی اسمبلی کی نشست سے استعفیٰ دیا۔

فیصل واوڈا سندھ سے تحریک انصاف کے ٹکٹ پر  3 مارچ 2021 کو سینیٹر منتخب ہوئے تھے۔

مزید خبریں :