Time 07 جولائی ، 2022
کھیل

پنجاب کے 15 کرکٹ گراؤنڈز کے انتظامی امور کی ذمہ داری پی سی بی کو مل گئی

فوٹو: جیو نیوز
فوٹو: جیو نیوز

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور حکومت پنجاب کے درمیان  ایک معاہدہ ہوا ہے جس کے  تحت پنجاب کے 15 کرکٹ گراؤنڈز کے انتظامی امور پی سی بی سنبھالے گا۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی کا کہنا ہے کہ معاہدے سے صوبہ پنجاب میں گراس روٹ کرکٹ کو فروغ ملے گا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ حکومت پنجاب کے تعاون پر ان کا شکر گزار ہے اور لوکل گورنمنٹ کے تعاون سے ملک بھر میں کرکٹ کے فروغ کے لیے پر عزم ہے۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ حال ہی میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز سیریز کا کامیاب انعقاد پاکستان کرکٹ بورڈ اور حکومت پنجاب کے مضبوط تعلقات کی تازہ مثال ہے۔

مزید خبریں :