Time 07 جولائی ، 2022
پاکستان

نارتھ کراچی میں آج کلاؤڈ برسٹ نہیں ہوا: محکمہ موسمیات

محکمہ موسمیات کے چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ ایک گھنٹے میں 100 ملی میٹر یا اس سے زائد بارش ہو تو اسے کلاؤڈ برسٹ کہا جاتا ہے۔— فوٹو: فائل
محکمہ موسمیات کے چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ ایک گھنٹے میں 100 ملی میٹر یا اس سے زائد بارش ہو تو اسے کلاؤڈ برسٹ کہا جاتا ہے۔— فوٹو: فائل

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ نارتھ کراچی میں آج کلاؤڈ برسٹ نہیں ہوا۔

محکمہ موسمیات کے چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ ایک گھنٹے میں 100 ملی میٹر  یا اس سے  زائد بارش ہو تو اسے کلاؤڈ برسٹ کہا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نارتھ کراچی میں بارش ناپنے کی سہولت موجود ہے، جب پیمائش کی گئی تو نارتھ کراچی میں اس وقت 50 ملی میٹر بارش رپورٹ ہوئی تھی۔

چیف میٹرولوجسٹ کا کہنا ہے کہ ناگن چورنگی سے نارتھ کراچی  3 سے 5 کلومیٹر دور ہے، تکنیکی بنیاد پر اسے کلاؤڈ برسٹ نہیں کہاجاسکتا۔

خیال رہے کہ آج سب سے زیادہ بارش سرجانی ٹاؤن میں 65  ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔

مزید خبریں :