پاکستان
Time 09 جولائی ، 2022

ن لیگ کا سابق چیئرمین نیب جاوید اقبال کیخلاف انکوائری کا اعلان

اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ سابق چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کو اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا گیا: رانا مشہود۔ فوٹو فائل
 اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ سابق چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کو اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا گیا: رانا مشہود۔ فوٹو فائل

مسلم لیگ ن نے جنسی ہراسانی اور بلیک میل ہو کر پی ٹی آئی کے کیسز بند کرنے کا الزام لگا کر سابق چیئرمین نیب اور سربراہ لاپتا افراد کمیشن جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کے خلاف انکوائری کا اعلان کر دیا۔

جیو نیوز کی خصوصی ٹرانسمیشن میں گفتگو کرتے ہوئے رہنما مسلم لیگ ن رانا مشہود نے کہا کہ اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ سابق چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کو اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا گیا۔

رانا مشہود کا کہنا تھا سابق چیئرمین نیب کے خلاف جنسی ہراسانی اور بلیک میلنگ کے معاملات کی مکمل انکوائری کی جائے گی، ایسا شخص کسی عہدے پر رہنے کے قابل نہیں ہے۔

یاد رہے کہ طیبہ گل نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں سابق چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال اور ڈی جی نیب شہزاد سلیم پر جنسی ہراسانی کے الزامات عائد کیے جبکہ ڈی جی نیب شہزاد سلیم نے طبیہ گل کو 10 کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس بھیجا ہے۔

مزید خبریں :