Time 14 جولائی ، 2022
پاکستان

کراچی کے مختلف علاقوں میں گرد آلود ہوائیں اور آندھی

ہوا کی زیادہ سے زیادہ رفتار 70کلو میٹر فی گھنٹہ ریکارڈ ہوئی: محکمہ موسمیات— فوٹو: فائل
ہوا کی زیادہ سے زیادہ رفتار 70کلو میٹر فی گھنٹہ ریکارڈ ہوئی: محکمہ موسمیات— فوٹو: فائل

کراچی کے مختلف علاقوں میں گرد آلود ہوائیں اور  آندھی آئی جس کے بعد کالی گھٹائیں چھا گئی ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گلشن حدید، ملیر، شارع فیصل و دیگر علاقوں میں بھی گرد آلود تیز  ہوائیں چلیں۔

محکمہ موسمیات کاکہنا ہے کہ ائیرپورٹ پر شمال مشرق سے تیز ہوائیں چلیں، ہوا کی زیادہ سے زیادہ رفتار 70کلو میٹر فی گھنٹہ ریکارڈ ہوئی۔

خیال رہے کہ محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج سے 18 جولائی تک بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔

مزید خبریں :