پاکستان
Time 14 جولائی ، 2022

کابل میں زیر تعلیم 4 پاکستانی طلباء لاپتہ ہوگئے

افغان حکام سے رابطہ کیا ہے کہ وہ لاپتہ پاکستانی طلباء کی جلد بازیابی یقینی بنائیں: وفاقی ویر ساجد طوری/ فوٹو: فائل
افغان حکام سے رابطہ کیا ہے کہ وہ لاپتہ پاکستانی طلباء کی جلد بازیابی یقینی بنائیں: وفاقی ویر ساجد طوری/ فوٹو: فائل

کابل کی یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم 4 پاکستانی طلباء عید کے دن سے لاپتہ ہیں۔

سمند پار پاکستانیوں کی وزارت کی جانب سے لاپتہ پاکستانی طلباء کی بازیابی کے لیے کابل حکام سے رابطہ کیا گیا ہے۔

عید کے روز سے کابل کی 2 یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم 4 پاکستانی طلباء کی گمشدگی کے بعد وفاقی وزیرساجد طوری کی جانب سے طلباء کی جلد بازیابی کے لیے پاکستانی وزارت خارجہ، افغان حکام اور دیگرمتعلقہ اداروں سے بھی رابطہ کیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر کی جانب سے وزارت خارجہ کو افغان حکام کے سامنے لاپتہ پاکستانی طلباء کا معاملہ اٹھانے کا کہا گیا ہے۔

وفاقی وزیر ساجد طوری نے کہا ہےکہ افغان حکام سے رابطہ کیا ہےکہ وہ لاپتہ پاکستانی طلباء کی جلد بازیابی یقینی بنائیں۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان کی یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم 4 پاکستانی طلبہ کی گمشدگی پرگہری تشویش ہے،لاپتہ طلباء کے والدین کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہیں۔

مزید خبریں :